Saturday, 21 December 2024, 09:21:25 pm
 
مرادعلی شاہ کی اٹلی کے سرمایہ کاروں کوسندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
December 09, 2024

وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ سے کراچی میں اٹلی کے وزیردفاع کی سینئر مشیر Francesco Marialtalنے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سندھ میں ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات اور زرعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے امن وامان کی صورتحال، شہری علاقوں میں تباہ کاریوں اورسندھ پولیس کی استعدادکار کو بہتربنانے اورہنگامی حالات میں خدمات سے متعلق تجربات پربھی گفتگو کی۔

مرادعلی شاہ نے اٹلی کے سرمایہ کاروں کوسندھ میں قابل تجدیدتوانائی اوربنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔