Saturday, 27 April 2024, 02:52:10 am
او آئی سی کشمیریوں کی نسل کشی رکوائے ، سردار مسعود خان
November 28, 2020

فائل فوٹو

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے اسلامی ممالک کی تنظیم پرزوردیاہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں مداخلت کرکے کشمیریوں کی نسل کشی رکوائے۔

وہ نائیجرمیں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے دوسرے سیشن سے خطاب کررہے تھے۔سردارمسعود خان نے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیرکے لوگوں کوبدترین اسلام مخالف پروپیگنڈے اوربھارتی ریاستی دہشت گردی کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کواپنے حق خودارادیت کے مطالبے پرقتل کیاجارہاہے۔آزادجموں وکشمیرکے صدرنے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.