آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم چودھری انوارالحق نے اقوام متحدہ پرزوردیاہے کہ وہ خطے میں پائیدارامن کے لئے کشمیرکے دیرینہ تنازعے کے حل کے لئے اقدامات کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے کوکشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کشمیر ی عوام کواپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرنے کاحق فراہم کیاجاسکے۔بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے حالیہ دورے پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت بے بنیاد بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کوگمراہ نہیں کرسکتا۔