Friday, 03 May 2024, 06:39:51 am
برآمدات کیلئےمراعاتی پیکج کاجلداعلان کیاجائےگا:وزیرخزانہ
April 28, 2018

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات کیلئے مراعاتی پیکیج کا جلد اعلان کیاجائے گا۔وہ ہفتہ کواسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کے ہمراہ بعدازبجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وزیرخزانہ نے اس تاثر کومسترد کیاکہ اگلے مالی سال کے دوران محکموں کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں۔محاصل کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں ایف بی آر کے محصولات دگنا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ افراط زر چار اعشاریہ پانچ تک رکھی گئی ہے ۔ صوبوں کومالیاتی منتقلیاں ایک ہزار تین سو ارب روپے سے بڑھا کر اگلے مالی سال میں تئیس سوارب روپے کردی گئی ہیں۔ ہارون اختر نے کہاکہ تین سال میں ایک بار ٹیکس آڈٹ ہوگا جبکہ تنخواہ دار طبقے کو آڈٹ سے مکمل استثنی دیاگیا ہے۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے سادہ نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے۔معاون خصوصی نے اگلے مالی سال کیلئے بجٹ میں محاصل بڑھانے کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ 

 اس میں سگریٹ ، سیمنٹ پرایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ اور سٹیل پرسیل ٹیکس اور ٹیکس نادہندگان پرپابندیوں کے نفاذ اور چالیس لاکھ سے زائد مالیت کی اراضی کے حصول اور عزیز واقارب کواراضی تحفہ دینے پر ٹیکس لاگو کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ روپے سالانہ کے ترسیلات زر پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا اور ٹیکس دہندگان کا پتہ لگانے کیلئے نادرا ، بینکوں کے ساتھ اپنے اعدادوشمار کا تبادلہ کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.