Saturday, 27 April 2024, 09:00:40 am
آزادکشمیرکے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں ریلیاں ،مظاہرے اور احتجاجی اجتماعات
October 27, 2019

فائل فوٹو

 آزاد کشمیر میں کشمیر لبریشن سیل، حریت اور مذہبی تنظیموں کےزیر اہتمام ریاست کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں ریلیاں ،مظاہرے اور احتجاجی اجتماعات ہورہے ہیں۔

 ریاستی دارالحکومت مظفر آباد میں یوم سیاہ کی بڑی تقریب ہورہی ہے جس میں امور کشمیر کے وزیر علی امین گنڈا پور مہمان خصوصی جبکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان تقریب کی صدارت کررہے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر ایک ریلی بھی نکالی جائے گی۔

آزاد جموں و کشمیر کے تینوں ریڈیو اسٹیشنز یوم سیاہ کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.