Friday, 26 April 2024, 03:01:55 pm
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں:تجزیہ کار
August 27, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کا ابھرنا علاقائی امن کیلئے خطرہ کی علامت ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر میں تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے جس سے مقبوضہ وادی میں آزادی کی راہ ہموار ہو گی۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے نصب العین کی حمایت کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے فوری طور پر مداخلت کرے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں ہے۔تجزیہ کاروں میں تعلقات عامہ کی ماہر ڈاکٹر ہما بقائی ڈاکٹر ظفر نواز جسپال اور دفاع اور سلامتی کے امور کے ماہر نعیم خالد لودھی شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.