Wednesday, 09 October 2024, 11:28:59 am
 
پیغام رمضان' کے عنوان سے ریڈیو پاکستان کی خصوصی نشریات امن و محبت کے پیغام کو مسلسل پھیلار ہی ہیں
April 14, 2023

''پیغام رمضان' کے عنوان سے ریڈیو پاکستان کی خصوصی نشریات امن و محبت اور یگانگت کے پیغام کو مسلسل پھیلار ہی ہیں۔

معروف علمائے دین، غذائی ماہرین اور ڈاکٹرز باقاعدگی سے رمضان نشریات میں شرکت کر رہے ہیں اور روزوں سے متعلق امور پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔نشریات میں شرکت کرنے والے عالم دین شہباز علی عباسی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مسلمانوں پر روحانی اور ثقافتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یہ وقت زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنے، اجتماعات کرنے، اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور اللہ سے تعلق جوڑنے کا ہے۔انتہائی نگہداشت کے معروف کنسلٹنٹ ڈاکٹر سید مجاہد نے کہا کہ روزے کے دوران دوائی لینے کے شیڈول کو صحیح رکھنا، پانی اور الیکٹرولائیٹ کے عدم توازن پر نظم رکھنا انتہائی ضروری ہے۔نعت خواں صاحبزادہ محمد عثمان قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ تلاوت کلام پاک کا ترجمہ نشریات کا باقاعدہ حصہ ہے۔ملک بھر سے لوگ شام پانچ بجے سے رات 9 بجے تک فون نمبر 051-9208940 پر کال کر کے براہ راست نشریات میں شرکت کر سکتے ہیں۔یہ خصوصی نشریات پوڈکاسٹ سمیت ریڈیو پاکستان کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔