Wednesday, 09 October 2024, 11:11:13 am
 
ریڈیو پاکستان کی خصوصی ٹرانسمیشن پیغام رمضان کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے
April 15, 2023

ریڈیو پاکستان کی خصوصی ٹرانسمیشن پیغام رمضان کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں ناظرین یہ ٹرانسمیشن دیکھ رہے ہیں جو روحانی تعلیم و تربیت اور سماجی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

آج کی خصوصی ٹرانسمیشن میں عالم دین ڈاکٹر سلیم اللہ نے کہا کہ ماہ رمضان میں اسلامی شعائر کی پابندی ایک ذریعہ ہے ایمان کی مضبوطی کا' اور اس سے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ممتاز آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عمر ضیاء وڑائچ ے خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں کیلشیم سے بھرپور غذائیں کھانی چاہئیں جن میں ڈیری کی مصنوعات' سبز پتوں والی غذائیں اور مقوی صحت چیزیں شامل ہیں۔نعت خواں ذاکر محمد حسن عسکری نے رسول اکرم حضرت محمد مصطفیۖ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ تلاوت قرآن پاک اور ترجمہ ٹرانسمیشن کا لازمی حصہ ہے۔براہ راست ٹرانسمیشن میں شرکت کے لئے ملک بھر سے لوگ شام پانچ بجے سے رات نو بجے کے درمیان فون کرسکتے ہیں۔ فون نمبر ہے۔0519208940