قومی اسمبلی کے رکن صابر حسین قائم خانی نے کہا ہے کہ آئین کے مکمل نفاذ کیلئے کوششوں سے ہم آہنگی سیاسی استحکام اورترقی آئے گی ۔
انہوں نے 1973ء کے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ریڈیوپاکستان پوڈ کاسٹ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ تمام شہریوں کو اس آئینی دستاویز کے تحت برابر کے حقوق حاصل ہیں۔صابر قائم خانی نے کہا کہ آئین پاکستان ایک بہترین پارلیمانی وفاقی اور فلاحی نظام ہے اور تمام طبقات کی مساوی ترقی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی، خود مختاری اور یکجہتی کا براہ راست تعلق آئین پر اس کی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد سے ہے۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سمیت تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ تمام صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے لئے ام کریں تاکہ قومی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔