Wednesday, 24 April 2024, 09:47:13 pm
آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے خالی نشست پر انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا
April 27, 2023

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ پندرہ باغ دو کی خالی نشست کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔اس خالی نشست پر آٹھ جون کو پولنگ ہو گی۔کاغذات نامزدگی آئندہ ماہ کی دس تاریخ شام چار بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اور اپیلوں کو نمٹانے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست آئندہ ماہ کی انیس تاریخ کو شائع کر دی جائے گی۔یہ نشست آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس کو نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.