Tuesday, 13 May 2025, 10:18:49 am
 
نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مفت آٹے کی فراہمی کاطریقہ کاربہتربنانے کی ہدایت
March 27, 2023

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے متعلقہ حکام کو صوبے میں مستحق اور ضرورت مند افراد تک مفت آٹے کی فراہمی کا طریقہ کار بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آج پشاور میں جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے پورے خیبر پختونخوا میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ضلعی انتظامیہ کے حکام کو اپنی موجودگی یقینی بنانے کا کہا۔

محمد اعظم خان نے مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کی مکمل نگرانی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ضرورت مند اور غریب خاندان آٹا حاصل کر سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مناسب اور موثر منصوبہ بندی کی بھی ہدایت کی۔