Friday, 26 April 2024, 07:57:21 pm
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کیلئے مداخلت کرے:تجزیہ کار
August 26, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کے لئے مداخلت کرے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوانتہاپسند بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال بھارت کے ہاتھوں سے نکل چکی ہے اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے حق میں نہیں ہے۔انہوں نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔تجزیہ کاروں میں کشمیری صحافی الطاف حیدر راؤ، بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر ہما بقائی، دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ ایئرمارشل شاہد لطیف، دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ ایئرمارشل اکرام اللہ بھٹی اور حریت رہنما الطاف حسین وانی شامل تھے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.