Saturday, 23 November 2024, 05:47:07 am
 
پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو کوروناوائرس سے متعلق خبریں نشرکرتے ہوئے عوام میں خوف کی فضاء ختم کرنے کی ہدایت
March 26, 2020

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے الیکٹرانک میڈیا کوہدایت کی ہے کہ وہ کوروناوائرس سے متعلق خبریں نشرکرتے ہوئے عوام میں خوف کی فضاء ختم کرے۔

پیمرا نے اپنے ہدایت نامے میں نیوزچینلزکوکہاہے کہ اس آفت سے ثابت قدمی اورنظم وضبط کے ساتھ نمٹنے کے لئے عوام میں امیدکوفروغ دیاجائے۔نیوزچینلز کوکہاگیاہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں اورزیرعلاج افراد کی خبریں دیتے ہوئے ضرورت سے زیادہ تشہیرکرنے اورسنسنی پیداکرنے سے گریزکیاجائے۔پیمرانے چینلزسے کہاکہ اپنی توانائیاں اوروسائل احتیاطی تدابیراورضروری اقدامات کے لئے پوری قوم کومتحرک کرنے پرخرچ کئے جائیں تاکہ اس وباء پرقابوپایاجاسکے۔ہدایت نامے میں اس بات پرزوردیاگیاکہ ناظرین میں امیدپیداکرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، اداروں سمیت عالمی محققین کی طرف سے کی گئی کوششوںکو بھی اجاگر کیاجائے۔(این این آر، وہاج بشیر)