Saturday, 23 November 2024, 01:24:11 am
 
چیئرمین سینیٹ کا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے فعال نظام کی ضرورت پر زور
November 22, 2024

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قدرتی آفات سے فوری اور موثر طور پرنمٹنے کے لیے فعال نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چئیرمین سینٹ نے آج(جمعہ کو) قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر ڈیزاسٹر ریسپانس سسٹم پراطمینان کااظہارکیا، انہوں نے امیدظاہرکی کہ مستقبل کے خطرات سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جایں گے۔

اس موقع پرچیئرمین سینٹ نے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور پیشگوئی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی ضرورت ہے۔

وفدکو نیشنل ایمرجنسی آپریشن کے صلاحیتی دائرہ کار اور پاکستان کے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے لائحہ عمل پرجامع بریفنگ بھی دی گی۔