وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا اور ان کے ساتھ عزت سے پیش آنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
آج اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے پولیس کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ عالمی معیار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایک ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔