Friday, 22 November 2024, 06:51:59 pm
 
ملکی ترقی کیلئے حکومتی امور میں شفافیت ناگزیر ہے،وزیراعظم
November 22, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری خریداریوں میں کوالٹی انشورنس سمیت تیسرے فریق کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں سرکاری خریداریوں اوراچھے نظم ونسق کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں اصلاحات لانے اور اسے کسی بھی قسم کے اثر و رسوخ سے پاک کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے خریداری کے عمل سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے پروکیورمنٹ اتھارٹی سے الگ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے تمام سرکاری محکموں کو ای پروکیورمنٹ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں خدمات کی خریداری اور حصول کے لئے خصوصی پروکیورمنٹ سیل قائم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے حکومتی امور میں شفافیت ناگزیر ہے۔