خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ عام اور وسیع پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔اس کا حل مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے، مربوط قومی حکمت عملیوں کے ذریعے اقدامات کرنے اور خواتین کے حقوق کی تحریکوں کے لئے فنڈز میں اضافہ کرنے میں مضمر ہے۔