Tuesday, 26 November 2024, 03:39:28 am
 
جام کمال کاپاکستان،بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پرزور
November 25, 2024

وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج(پیر) اسلام آباد میں پاکستان بیلا روس بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کی جانب سے مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا خواہاں ہے۔

بعد میں فریقین نے تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے۔