Sunday, 05 May 2024, 04:16:31 am
صدر، وزیراعظم کا ملیریا سے بچاؤ کی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر زور
April 25, 2024

فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمدشہبازشریف نے آج ملیریا کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں اس وباء سے بچاؤ کی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر زوردیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں ملیریا کی روک تھام کیلئے اجتماعی کوششوں پر زوردیا انہوں نے کہاکہ اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہرمشتبہ کیس کی تشخیص،تصدیق اوراس کا موثر علاج معالجہ ہے۔

آصف علی زرداری نے اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومتوں اور دوسرے شراکت داروں پر متحد ہونے پرزوردیا ۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں ہردوسرے شخص کے تجربات سے سیکھنے اوراس وباء کی روک تھام کیلئے ہر دوسرے شخص کی کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے حکومت کا مقصد وباء کے خلاف جدوجہد میں مزید لوگوں کو شامل کرنا ہے جس کی وجہ سے ہرسال دس لاکھ سے زائد پاکستانی متاثر ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے ملک بھر میں ملیریا کی وبا والے اضلاع میں ملیریا کی مفت تشخیص اورعلاج معالجے کی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ملیریا سے بچاؤ اوراس کی روک تھام کے اقدامات کی اہمیت سے متعلق صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے ، معیاری تشخیص اور علاج معالجے تک رسائی بڑھانے اور وبا سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ملکر کام کرناچاہیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.