Saturday, 18 May 2024, 03:16:10 pm
پاکستان اورکویت کا دو طرفہ تعاون کے فروغ پراتفاق
May 04, 2024

پاکستان اور کویت نے تمام شعبوں خصوصاً معیشت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج (ہفتہ)گیمبیا کے شہر بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے پندرہویں سربراہی اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ سلیم عبداللہ الجابر الصباح میں ملاقات میں کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کویت کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو دو طرفہ مفاد میں معاشی اشتراک میں بدلنے کا خواہش مند ہے۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.