وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نومئی کے واقعے کو ریاست کی خودمختاری پرحملہ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔
انہوں نے آج(ہفتہ) سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نو مئی کے واقعات سے ریاست کی عملداری کو چیلنج کیاگیا اور ان حملوں میں ملوث شر پسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ شرپسندوں نے منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت عسکری تنصیبات پرحملے کئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں تاہم مخصوص لوگوں سے مذاکرات محض ناکامی کے باعث بنتے ہیں۔