Saturday, 18 May 2024, 03:01:06 pm
پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے کا عزم
May 04, 2024

پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ اقتصادی تعاون اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعودکی گیمبیا کے شہر Banjul میں اسلامی تعاون تنظیم کی پندرھویں سربراہ کانفرنس کے دوران ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

فریقین نے فلسطین اور کشمیر کی صورتحال سمیت امت مسلمہ کے مسائل کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے کردار کی اہمیت کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

اسحق ڈار نے سعودی عرب کے وژن 2030 کی تعریف کی جس کا مقصد اکیسویں صدی میں مملکت کی اقتصادی وسماجی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کا ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کی نمائندگی کرتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.