Friday, 26 April 2024, 01:56:55 pm
کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے:سپیکرقومی اسمبلی
March 25, 2019

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ملک مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے غافل نہیں رہ سکتا۔

 انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کے دوران کہی۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف  ورزیوں کانوٹس لینا چاہیے۔

 سپیکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 سردار مسعود خان نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے متحد ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.