Saturday, 14 December 2024, 07:38:36 pm
 
سندھ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات آج ہونگے
February 25, 2024

سندھ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات آج ہونگے۔اس بات کا اعلان سپیکر آغا سراج درانی نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کیلئے انتخاب کل ہو گا۔صوبائی اسمبلی کی سیکرٹریٹ سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج جاری اور وصول کئے جائیںگے اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد شام تک امیدواروں کی حتمی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔