Friday, 27 December 2024, 04:56:37 am
 
وزیرداخلہ سے ہولی سی کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
December 25, 2024

وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج(بدھ کو) اسلام آباد میں ہولی سی کے سفیر ARCHBISHOP GERMANO PENEMOTE سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا وزیر داخلہ نے سفیر کو اپنے VATICANCITY کے دورے کے بارے میں بھی بتایا ۔

محسن نقوی نے ہولی سی کے سفیر ARCHBISHOP GERMANO PENEMOTE کو کرسمس کی مبارک باد دی اور پوپ فرانسس اورمسیحی برادری کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ۔

وزیر داخلہ نے ہولی سی کے سفیر ARCHBISHOP GERMANO کو ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانس کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

محسن نقوی نے سماجی اور معاشی انصاف اور انسانیت کیلئے پوپ فرانس کی خدمات کی تعریف کی اور دنیا میں قیام امن کیلئے ان کی کوششوں کوسراہا ۔

انہوں نے اس بات پر زوردیاکہ دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوںگے۔