Friday, 27 December 2024, 04:13:12 am
 
محسن نقوی نے یوم قائد اور کرسمس تقریبات میں امن وامان یقینی بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا
December 26, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم قائد اور کرسمس کی تقریبات کے دوران ملک بھر میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مثالی

کوششوں کو سراہا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے ملک بھرمیں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے عوام کاتحفظ برقراررکھنے پر رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسروں اور جوانوں کے کردار کو بھی سراہا۔

محسن نقوی نے عوام کو قومی ہم آہنگی کے تحفظ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مسلسل چوکس رہنے اور لگن کا یقین دلایا۔