Friday, 27 December 2024, 05:07:31 am
 
این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا کراچی سے چٹاگانگ تک تاریخی شپنگ سروس کا آغاز
December 26, 2024

نیشنل لاجسٹک کارپوریشن(این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹک کمپنی اگلے ماہ کی 13 تاریخ سے کراچی اور متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ کے درمیان شپنگ سروس شروع کریں گے۔

یہ شپنگ سروس تجارتی اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو بھی فروغ دے گا اور خطے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گا۔

اس سے قبل اکتوبر میں کراچی اور چٹاگانگ، بنگلہ دیش کے درمیان پہلی براہ راست شپنگ سروس کے آغاز کے بعد سے اب تک 1,000 سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔