Saturday, 24 October 2026, 12:09:22 pm
 
پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کا غزہ کی تعمیر نو پر زور
October 24, 2026

ترکیہ ، مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے استنبول میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق خطے اورعالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کیلئے سفارتی کوششوں میں کردار ادا کرنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی غاضبانہ قبضہ خطے اور دنیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے اوراس کی پالیسیاں عالمی رائے عامہ میں ناانصافی کے گہرے احساس کو جنم دیتی ہیں۔

انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی اور تعمیر نو کی فوری ضرورت پر زور دیا۔