وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق مشترکہ امن اور خوشحالی کے وژن کوعملی جامہ پہنایا جاسکے۔
آج منائے جانے والے اقوامِ متحدہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس پختہ عزم پر قائم ہے کہ دورحاضرمیں دنیا کو درپیش متعدد چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں میں اقوامِ متحدہ کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔