Saturday, 24 October 2026, 12:54:25 pm
 
پاکستان کی اردن میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
October 24, 2026

پاکستان نے اردن میں ایک گرجا گھر میں جنازے پر دہشت گردوں کے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ایک بیان میں اپنے پیاروں کو کھونے پر برادر ملک اردن کی حکومت اور عوام، خصوصاً سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اردن کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔