Saturday, 24 October 2026, 06:06:46 am
 
قائم مقام صدر کا سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
October 23, 2026

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجع طامی البقمی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اظہار کیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے علاقائی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔