Saturday, 21 December 2024, 05:59:01 pm
 
نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے ، وزیرخزانہ
September 24, 2023

نگران وزیرخزانہ ، محصولات اور اقتصادی امور شمشاد اختر نے کہا ہے کہ نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے ۔

آج کراچی میں سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے سرمایہ کاروں کو مراعات کی پیشکش کی گئی ہے ۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر قوم کو درپیش اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔