Saturday, 21 December 2024, 08:51:30 pm
 
نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے پاکستان کو زرعی شعبے میں فائدہ ہوگا، احسن اقبال
December 21, 2024

منصوبہ بندی' ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے معاشی اختراع اور نئی ٹیکنالوجیز میں چین کی کلیدی ترقی کواجاگر کیا ہے۔

بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے ذریعے پاکستان نہ صرف چین سے مدد ملے گی بلکہ جدید تحقیق اور مسلسل جدت سے فائدہ

اٹھاتے ہوئے ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ اعلیٰ معیار کی نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے پاکستان کو خاص طور پر زرعی شعبے میں فائدہ ہوگا کیونکہ پاکستان برآمدات بڑھانے اور پیداوار اورمسابقت میں اضافے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان ایک مضبوط اور غیر مشروط رشتہ قائم ہے اور وہ لوگ جو دہشتگردی کے ذریعے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں وہ کبھی بھی اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی کارکنوں کو اپنے قومی مہمانوں کی طرح سمجھتے ہیں جو کہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔