Thursday, 02 May 2024, 07:21:22 pm
آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیر توانائی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
September 24, 2020

File photo

توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور اس پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل کی تیاری کے وزیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے وزیر عمر ایوب کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نئی قائم کردہ کمیٹی کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے گی۔کمیٹی کے چیئرمین بابر یعقوب فتح محمد نے کمیٹی کو اس کے حقائق، آئی پی پیز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کے بنیادی نکات اور اس کی سفارشات کے بارے میں آگاہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.