صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں سرکاری اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنے عزم پر ثابت قدم اور متحد ہے۔
وزیراعظم نے کوہاٹ میں دہشت گردی کے واقعے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کسٹمز کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے کے ذمہ داروں کی فوری نشاندہی کی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔