آج مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ کے مقام کیوائی میں سیاحوں کی ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے چار سیاح جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اور زخمی شخص کو کیوائی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔