لوئر دیر کے علاقے ادینزئی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہو گئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفس لوئر دیر کے مطابق، دہشت گردوں نے پولیس فورس پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ علاقے میں تلاشی کی کارروائی میں مصروف تھے۔
ادھر، گزشتہ رات بنوں میں میریاں تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔