خواتین ایشیا کرکٹ کپ میں آج دمبولا میں بنگلہ دیش کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا۔
میچ دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
دوسرا میچ آج اسی مقام پر سری لنکا اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔
ادھر پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔