وفاقی وزیربرائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کے طور پر تمام بین الاقوامی فورموں پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جسے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اہلیت اور شفافیت کی بنیاد پر آزادجموں وکشمیر کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہو گا۔