پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے جدیدیت، مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور مشترکہ آپریشنل تعاون کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج میں پاکستان نیوی سٹاف کے 55 ویں کورس کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے
نیول چیف نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنی سٹریٹجک بصیرت اور عملی منصوبہ بندی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں روایتی جنگی تصورات پر نظرِ ثانی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ، اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل افرادی قوت کی متقاضی ہیں۔
ایڈمرل نوید اشرف نے جدید جنگوں کی بدلتی نوعیت اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے موثر اور حالات کے مطابق حکمتِ عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔