وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور کمانڈر بلوچستان کور نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے تقریبا ًپچاس سے زائد افراد میں ایوارڈز اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی کسی شاہراہ اور سڑک کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پر عدالت کی واضح ہدایات بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عام عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔