بلوچستان کابینہ کا اجلاس کوئٹہ میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
کابینہ نے ضلع نوشکی میں جعفر ایکسپریس اور ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اجلاس میں کابینہ نے بلوچستان ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ یوٹیلائزیشن پالیسی 2024 ء کی منظوری دی۔
اجلاس میں خواتین کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہرطرح کی دہشت گردی کو مسترد کر دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو بہترین نظم و نسق کے ذریعے حل کیا جائے گا۔