بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پولیس موبائل وین پر دہشتگردحملے میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔