بلوچستان کے وزیراعلی میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز کوئٹہ میں وفاقی وزراء کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن مدد فراہم کررہی ہے۔
سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔