Thursday, 28 March 2024, 02:13:29 pm
سویڈن قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد نیٹو میں شمولیت کیلئے حمایت کی توقع نہ کرے:اردوان
January 24, 2023

ترک صدررجب طیب اردوان نے سویڈن کوخبردارکیاہے کہ سٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے سامنے احتجاج کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد وہ نیٹو میں شمولیت کے لئے اُن کی حمایت کی توقع نہ کرے۔انقرہ میں ایک تقریر میں انہوں نے کہاکہ یہ واضح ہے کہ جولوگ ہمارے سفارتخانے کے سامنے بے حرمتی کے اس واقعے کے مرتکب ہوئے ہیں وہ نیٹومیں شمولیت کے متعلق اپنی درخواست کے بارے میں کسی حمایت کی توقع نہ رکھیں۔ترک صدرنے حالیہ احتجاج کی مذمت کی۔ادھرنیٹوکے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے ایک بیان میں کہاہے کہ نیٹوممالک اظہاررائے کی آزادی کونہایت اہمیت دیتے ہیں لیکن اس طرح کی کارروائیاں نامناسب ہیں۔سعودی عرب،اردن اورکویت سمیت متعددعرب ممالک نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.