نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار آج اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے ملاقات میں کیا ۔
مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کیلئے پاکستان کے اصولی موقف پرزوردیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے ڈھانچہ جاتی ، آبی وسائل اور توانائی جیسے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کرنے پر انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔