Saturday, 14 December 2024, 06:22:19 pm
 
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے خیبرپختونخوا میںدو بڑے سیاحتی مقامات کی نقاب کشائی کردی
April 23, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) نے خیبر پختونخوا میں دو بڑے سیاحتی مقامات کی نقاب کشائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جن مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں ٹھنڈیانی اور گنول شامل ہیں جو سیاحت کے فروغ کی جانب پہلا قدم ہے۔

ان زونز میںسیاحوں کو بہترین رہائشی اپارٹمنٹس، دیہات کاماحول اور بہترین کھانے فراہم کئے جائینگے۔

ٹھنڈیانی اور گنول کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ زونز ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے تیار کئے جائینگے۔