Saturday, 27 April 2024, 06:46:27 am
وزیراعظم کے دورہ ایران سے دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے میں مدد ملے گی:تجزیہ کار
April 23, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورئہ ایران سے غلط فہمیاں دور کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو سمگلنگ اور غیرقانونی نقل و حمل روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، ہمایوں اقبال شامی، ڈاکٹر فاروق حسنات، شاہد امین، ڈاکٹر زاہد انور خان اور ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.