وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شہری ہوابازی کے ادارے کو ہدایت دی ہے کہ وہ گوادر میں سامان کی ہوائی نقل وحمل کی سہولیات کی فراہمی اور وہاں کاروباری اشتراک عمل کے قیام کے لئے کوششیں تیز کرے تاکہ گوادر
کو بین الاقوامی ایئرلائنزکامرکزبنایاجاسکے۔اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بین الاقوامی ائیرلائنز عمان اور دبئی کو تکنیکی لینڈنگ کیلئے استعمال کرتی ہیںوہ گوادر کو سستے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔
انہوں نے حکام کو اس سلسلے میں گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کومزیدبہتربنانے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیرنے تکنیکی لینڈنگز کو اہم حکمت عملی کے طورپر استعمال کرنے کے لئے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جیسے علاقوں سے پروازوں کو مراعات دینے کی غرض سے کم سے کم پانچ سال کیلئے پرکشش قیمتیں مقرر کرنے کی تجویزدی۔