Saturday, 20 April 2024, 09:50:13 am
سیاستدانوں اور تجزیہ کاروں کا ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک میثاق معیشت پر زور
July 22, 2022

سیاستدانوں اور تجزیہ کاروں نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک میثاق معیشت پر زور دیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبرو ںاور حالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کے معاشی چیلنجز کے طویل المیعاد حل کے لئے کئی مرتبہ تمام سیاسی جماعتوں کو متعلقہ میثاق معیشت کی دعوت دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو معاشی مسائل کے حوالے سے طویل مدت اتفاق رائے کے لئے کام کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں ایک مشترکہ پالیسی بھی تیار کرنی چاہئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.